منگل, جنوری 28, 2025
اشتہار

کراچی یونیورسٹی کے پروفیسر مسلم دنیا کے بہترین سائنس دان کے اعزاز کے لیے نامزد

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی یونیورسٹی کے  پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری کو مسلم دنیا کے بہترین سائنس دان کے ایوارڈ کے لیے نامزد کردیا گیا۔

عالمی ایوارڈ نوبل پرائز کے متبادل کے طور سامنے لائے جانے والے ایوارڈ مصطفیٰ ﷺ 2021 میں شعبہ طبیعات، کیمسٹری کے پانچ مسلمان سائنس دانوں کے نام شامل ہیں۔

مصطفیٰ پرائز کی جانب سے جاری ہونے والی فہرست کے مطابق ایران سے تعلق رکھنے والے پروفیسر کمرون وفا پہلے، بنگلادیش کے پروفیسر زاہد حسن دوسرے، لبنان کے پروفیسر محمد ال صیغہ تیسرے، مراکش سے تعلق رکھنے والی یحییٰ طلعتی چوتھے اور ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری کے نام شامل تھے۔

مذکورہ بالا سائنس دانوں کے نام  سال 2021 کے دوران حیاتیاتی نامیاتی (بائیو آرگینک کیمسٹری) کے شعبے میں گراں قدر خدمات انجام دیے جانے پر ایوارڈ کے لیے نامزد کیے گئے۔

یاد رہے کہ مسلم سائنس دانوں کی خدمات کے اعتراف میں انہیں مصطفیٰ پرائز دینے کا سلسلہ 2012 سے شروع ہوا، یہ ایوارڈ دراصل نوبل انعام کے متبادل کے طور پر دیا جاتا ہے۔

ٹیکنالوجی، سائنس، میڈیکل سائنسز، کمیونیکیشنز سمیت دیگر سائنسی شعبوں میں خدمات انجام دینے والے ماہرین کا انتخاب ایک پینل کرتا ہے، جو اُن کی کارکردگی، خدمات اور تحقیقات کی روشنی میں فاتحین کا اعلان کرتا ہے۔

اعلامیے کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر اقبال چوہدری کو نامیاتی کمیا کے مالیکیولز کی مدد سے طریقہ علاج دریافت کرنے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

پروفیسر ڈاکٹر اقبال چوہدری کون ہیں؟

پروفیسر ڈاکٹر اقبال چوہدری جامعہ کراچی میں قائم دنیا کی معروف میڈیکل (انٹرنیشنل سینٹر آف کیمیکل اینڈ بائیولوجیکل سائنسز) کے ڈائریکٹر ہیں، اُن کی 1175 سے زائد مختلف موضوعات پر تحقیقی رپورٹس نامور عالمی جریدوں میں شائع ہوچکی ہیں۔

پروفیسر اقبال چوہدری کی بائیو آرگینک اور آرگینک کیمسٹری کے حوالے سے 76 کتابیں امریکا اور یورپین اداروں کے بینر تلے شائع ہوچکی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں