جمعہ, فروری 21, 2025
اشتہار

کبریٰ خان اور گوہر رشید کی مایوں کی تصاویر وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی اداکارہ کبریٰ خان اور اداکار گوہر رشید کی مایوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کبریٰ خان اور گوہر رشید کا مکہ مکرمہ میں نکاح کے بعد اب شادی کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے جس کی چند جھلکیاں منظر عام پر آگئی۔

معروف جوڑے کو پاکستان شوبز انڈسٹری کی دوستوں کی جانب سے نکاح سے پہلے ڈھولکی، گیم نائٹ اور پری ویڈنگ پکنک پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

پکنک منانے کے بعد اسٹار جوڑی نے 12 فروری کو مکّہ مکرمہ میں نکاح کیا جس کا اعلان اداکارہ نے 14 فروری کی شب کیا ساتھ ہی انہوں نے دو اسپیشل تصاویر فینز کے ساتھ شیئر کیں۔

کبریٰ خان اور گوہر رشید نے مسجد الحرام میں نکاح کی خوبصورت ویڈیو شیئر کردی

تاہم گزشتہ روز اداکارہ کبریٰ خان نے مکہ مکرمہ میں نکاح کے یادگار دن کی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں دونوں کو خانہ کعبہ کے بیرونی احاطے میں قریبی لوگوں کے ساتھ دیکھا گیا۔

اب دونوں کے مایوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہیں، تصاویر پاکستانی لائف اسٹائل جرنلسٹ ملیحہ رحمان کی جانب سے شیئر کی جس میں گوہر رشید اور کبریٰ خان کو دیکھا جاسکتا  ہے۔

تصاویر میں اداکارہ کو روایتی مایوں کی دلہن کے لُک میں دیکھا جاسکتا ہے، کبریٰ خان نے اس ایونٹ میں زرد چھوٹی قمیص کے ساتھ غرارہ اور دوپٹہ پہن رکھا ہے۔

دوسری جانب اداکار گوہر رشید نے منٹ گرین قمیص ٹراؤزر میں نظر آئے جس کے ساتھ ہلکی پیلی واسکٹ پہن رکھا ہے، اس کے علاوہ کبریٰ نے بھی ایک تصویر اسٹوری پر شیئر کی ہے جس میں انہوں نے ہاتھوں میں پھولوں کا کنگن پکڑا ہوا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Kübra Khan (@thekubism)

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں