The news is by your side.

Advertisement

’پاپا میں کردیتی ہوں‘ صنف آہن میں کبریٰ خان کی ویڈیو وائرل

اے آر وائی ڈیجیٹل کے میگا کاسٹ ڈرامہ سیریل ’صنف آہن‘ میں کبریٰ خان (مہ جبین مستان) کے سین کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

ہدایت کار ندیم بیگ اور پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے تعاون سے بنائے جانے والے ڈرامہ سیریل صنف آہن کی 14 اقساط نشر ہوچکی ہیں جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب سراہا گیا، ڈرامے کی 15ویں قسط ہفتے کی رات 8 بجے نشر کی جائے گی۔

گزشتہ قسط کی ویڈیو میں دکھایا گیا کہ ایل سی مہ جبین چھٹیوں کے بعد والدین کے ساتھ گھر جارہی ہوتی ہیں کہ راستے میں گاڑی کا ٹائر پنکچر ہوجاتا ہے۔

مہ جبین کے والد کہتے ہیں کہ اس کو بھی ابھی پنکچر ہونا تھا اس پر وہ کہتی ہیں کہ پاپا ٹائر ہی تبدیل کرنا ہے کوئی بات نہیں میں کردیتی ہوں اس پر ان کے والد کہتے ہیں کہ کیا۔

وہ کہتی ہیں کہ گاڑی کا ٹائر ہی تو ہے ٹرک کا بھی ہوتا تو تبدیل کردیتی آپ پریشان نہ ہوں میں کرتی ہوں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مہ جبین بڑی آسانی سے گاڑی کا ٹائر بدل رہی ہیں اور ان کے والدین کا کردار نبھانے والے عثمان پیرزادہ اور صبا حمید خاموشی سے سب دیکھ رہے ہیں۔

اس کے بعد والدہ کہتی ہیں کہ واپس جاتے ہی میں تمہارے لیے سیلون کا ٹائم لیتی ہوں اس پر مہ جبین کہتی ہیں کہ مجھے بس گھر جانا ہے کھانا کھانا ہے اور دس گھنٹے سونا ہے۔

واضح رہے کہ سائرہ یوسف، سجل علی، کبریٰ خان، یمنٰی زیدی اور رمشا خان کے علاوہ ’صنف آہن‘ کی مزید کاسٹ میں عثمان مختار، میرب علی، عاصم اظہر اور سری لنکن اداکارہ یہالی تاشیا سمیت دیگر اداکار بھی شامل ہیں، ڈرامے میں اداکاراؤں کو فوج میں بھرتی ہوتے دکھایا گیا ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں