بدھ, جنوری 29, 2025
اشتہار

کبریٰ خان اور گوہر رشید کا نکاح کس ملک میں ہوگا؟

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کبریٰ خان اور گوہر رشید جلد ہی شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کبریٰ خان اور گوہر رشید کئی سالوں سے بہت دوست ہیں اور انہوں نے کئی پروجیکٹس پر ایک ساتھ کام بھی کیا ہے۔

گزشتہ دنوں دونون نے باضابطہ طور پر منفرد انداز میں اعلان کیا ہے کہ وہ فروری میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے، تاہم اب جوڑے کی شادی کے حوالے سے نیا دعویٰ سامنے آیا ہے۔

اداکارہ کبریٰ خان اور اداکار گوہر رشید کی شادی کی چہ مگوئیوں کے حوالے سے شوبز ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ دونوں سعودی عرب میں نکاح کریں گے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by MHF Magazine (@mhf.magazine)

سوشل میڈیا میگزین پیج کی جانب سے کبریٰ خان کی پرانی برائیڈل شوٹ کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا گیا کہ دونوں آئندہ ماہ فروری میں سعودی عرب میں نکاح کریں گے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ نکاح کی تقریب میں دونوں کے اہل خانہ اور انتہائی قریبی دوست شرکت کریں گے تاہم یہ واضح نہیں کیا گیا کہ دونوں کا نکاح کب اور سعودی عرب کے کس مقام پر ہوگا؟

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Kübra Khan (@thekubism)

واضح رہے کہ 25 جنوری کو مرزا گوہر رشید اور اداکارہ کبریٰ خان نے منفرد انداز میں اپنی شادی کا باضابطہ طور پر اعلان کی اتھا، ویڈیو میں مومل مرزا، شہزاد شیخ اور ان کی اہلیہ، ہمایوں سعید سمیت دیگر فنکاروں کو دلچسپ انداز میں ’میرے یار کی شادی‘ پر تبصرے کرتے دکھایا گیا تھا۔

مشترکہ پوسٹ کے ویڈیو کے کیپشن میں جوڑے نے لکھا تھا کہ ’آپ کے پیار اور دعاؤں کے ساتھ بسم اللہ۔۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں