جمعہ, جنوری 31, 2025
اشتہار

کبریٰ خان اور گوہر رشید کی شادی کا ممکنہ کارڈ وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف ستارے کبریٰ خان اور گوہر رشید کی فروری 2025 میں ہونے والی شادی کا ممکنہ کارڈ سوشل میڈیا کی زینت بن گیا۔

کبریٰ خان اور گوہر رشید نے اپنی شادی کا باضابطہ اعلان ایک خوبصورت مگر دلچسپ انسٹاگرام ویڈیو کے ذریعے کیا تھا جسے انہوں نے اپنے قریبی دوستوں کے ساتھ شوٹ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: کبریٰ خان اور گوہر رشید کی شادی کی تاریخ

میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ وہ رمضان المبارک سے قبل مکہ مکرمہ میں نکاح کریں گے اور تقریب میں جوڑے کے قریبی دوست اور خاندان کے افراد شرکت کریں گے۔

آج سوشل میڈیا پر شادی کا ایک دعوت نامہ وائرل ہو رہا ہے جس کے بارے میں خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ کبریٰ خان اور گوہر رشید کی شادی کا ہے۔ کارڈ میں جوڑے کا نام واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے تاہم اس میں تقریب کی تاریخ واضح نہیں ہے۔

چند روز قبل سوشل میڈیا میگزین پیج کی جانب سے کبریٰ خان کی پرانی برائیڈل شوٹ کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا گیا تھا کہ دونوں فروری میں سعودی عرب میں نکاح کریں گے۔

رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ نکاح کی تقریب میں دونوں کے اہل خانہ اور انتہائی قریبی دوست شرکت کریں گے تاہم یہ واضح نہیں کیا گیا تھا کہ دونوں کا نکاح کس تاریخ کو طے ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Kübra Khan (@thekubism)

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں