اتوار, ستمبر 8, 2024
اشتہار

کبریٰ خان نے زندگی کے اہم راز سے پردہ اٹھا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کبریٰ خان نے اپنی زندگی کے اہم راز سے پردہ اٹھا دیا۔

اداکارہ کبریٰ خان نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے مزاحیہ پروگرام میں شرکت کی اور اس دوران نجی زندگی، شوبز سمیت دیگر امور پر کھل کا اظہار خیال کیا۔

میزبان نے پوچھا کہ ملتان میں آپ پیدا ہوئیں، ملتان کے آم اور سوہن حلوہ بہت مشہور ہیں، آپ کو کیا پسند ہے؟

- Advertisement -

کبریٰ خان نے کہا کہ دونوں ہی بہت مزے کے ہوتے ہیں، سوہن حلوہ بہت ہی مزے کا ہوتا ہے لیکن یہ بتادوں کہ میں ملتان میں پیدا نہیں ہوئی، ملتان سے تھوڑا آگے ایک چھوٹی سی جگہ ہے جس کا نام کبیر والا ہے وہاں پیدا ہوئی اور اسپتال میں نہیں گھر میں میری پیدائش ہوئی تھی۔

میزبان نے پوچھا کہ پھر کبیر سے کبریٰ نام رکھا گیا ہے، اداکارہ نے کہا کہ نہیں ایسا نہیں ہے۔

کبریٰ خان سے پوچھا گیا کہ آم کی پانچ قسموں کے نام بتائیں لیکن اداکارہ صرف ایک چونسا کا نام بتاسکیں اور کہا کہ مجھے نام نہیں آتے بس آم کھا لیتی ہوں۔

ایک سوال کے جواب میں کبریٰ خان نے کہا کہ میرے والد پنجابی فیملی سے تعلق رکھتے ہیں لیکن مجھے پنجابی بولنی نہیں آتی ہے، سرائیکی بھی تھوڑی سی بول لیتی ہوں۔

کبریٰ خان نے کہا کہ محبت ایک ہی بار ہوتی ہے یہ چیز میں نے اپنے ڈرامے سے سیکھی تھی، پیار کئی بار ہوسکتا ہے لیکن محبت یا تو ایک بار ہوتی ہے یا پھر نہیں ہوتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ صنف آہن کی شوٹنگ بہت مشکل تھی، آرمی کی ٹریننگ کرنا ہوتی تھی ہم نے جی تھری اٹھائی ہوتی تھی جس کا وزن چار سے پانچ کلو کا ہوتا تھا، ایک سین میں جی تھری کے ساتھ ہی ٹنل میں جانا تھا میں اس ٹنل سے نکل تو گئی لیکن بیہوش ہوگئی تھی۔

 واضح رہے کہ صنف آہن میں کبریٰ خان، سجل علی، سائرہ یوسف، رمشا خان، دنانیر مبین، شہریار منور ودیگر نے اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں