بدھ, نومبر 13, 2024
اشتہار

کبریٰ خان نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ کبریٰ خان نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔

سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر اداکارہ کبریٰ خان کی تصاویر شیئر کی جارہی ہیں جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ اپنی بہن پروشما خان کے ساتھ موجود ہیں۔

اداکارہ نے عمرے کی ادائیگی کے بعد بہن کے ساتھ سیلفی بھی شیئر کی۔

- Advertisement -

تصاویر میں کبریٰ خان کو پروشما خان کے ساتھ اسکارف میں دیکھا جاسکتا ہے، ایک تصویر میں اداکارہ عبادت میں مصروف ہیں۔

مداحوں اور ساتھی فنکاروں جانب سے کبریٰ خان کو عمرے کی ادائیگی پر مبارک باد دی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ کبریٰ خان اے آر وائی کی فلم ’لندن نہیں جاؤں گا‘ اور میگا کاسٹ ڈرامہ سیریل ’صنف آہن‘ نے ایل سی مہ جبین مستان کا کردار نبھایا تھا۔

انسٹاگرام پر کبریٰ خان کے فالوورز کی تعداد لاکھوں میں ہے جبکہ اداکارہ 174 صارفین کو فالو کررہی ہیں۔

اداکارہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداحوں کی جانب سے بھی پسند کیا جاتا ہے۔

رواں سال فروری میں مداحوں کے ساتھ سوال و جواب کے سیشن میں کبریٰ نے عثمان مختار کو بہترین اداکار قرار دیا تھا جبکہ شادی سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ گھر والوں کی بات مان کر پسند کی شادی کریں گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں