اشتہار

کبریٰ خان نے اپنا اصل نام بتا کر سب کو حیران کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کبریٰ خان نے اپنا اصل نام بتا کر سب کو حیران کردیا۔

اداکارہ کبریٰ خان نے حال ہی میں ایک ویب شو میں شرکت کی جہاں میزبان نے پوچھا کہ آپ کا نام ’رابعہ‘ تھا پھر آپ نے اسے تبدیل کرکے ’کبریٰ‘ کیوں رکھ لیا۔

کبریٰ خان نے بتایا کہ میرا نام ’کبریٰ فاطمہ خان‘ ہے لیکن پاسپورٹ پر میرا نام ’رابعہ خان‘ درج ہے۔

- Advertisement -

میکال ذوالفقار سے متعلق شادی کی افواہوں پر کبریٰ خان نے کہا کہ اس میں کوئی سچائی نہیں ہے، میری آخری مرتبہ میکال ذوالفقار سے تین سے چار ماہ پہلے بات ہوئی ہوگی۔

اداکارہ نے کہا کہ میں سنگل ہوں اور ابھی شادی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

کبریٰ خان نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر میری، احد رضا میر اور سجل علی کے درمیان جھگڑے کی خبریں بھی سامنے آئیں لیکن ہماری کوئی لڑائی نہیں ہوئی، احد رضا میر میرے بہت اچھے دوست ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سجل علی بہترین اداکارہ ہیں اور میری اچھی دوست بھی ہیں۔

اس سے قبل انٹرویو میں کبریٰ خان نے کہا تھا کہ میں ملتان میں پیدا نہیں ہوئی، ملتان سے تھوڑا آگے ایک چھوٹی سی جگہ ہے جس کا نام کبیر والا ہے وہاں پیدا ہوئی اور اسپتال میں نہیں گھر میں میری پیدائش ہوئی تھی۔

کبریٰ خان کا کہنا تھا کہ میرے والد پنجابی فیملی سے تعلق رکھتے ہیں لیکن مجھے پنجابی بولنی نہیں آتی ہے، سرائیکی بھی تھوڑی سی بول لیتی ہوں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ محبت ایک ہی بار ہوتی ہے یہ چیز میں نے اپنے ڈرامے سے سیکھی تھی، پیار کئی بار ہوسکتا ہے لیکن محبت یا تو ایک بار ہوتی ہے یا پھر نہیں ہوتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں