اشتہار

’شادی کے معاملے میں بھی سودے بازی‘

اشتہار

حیرت انگیز

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’کچھ ان کہی‘ میں بلال عباس اور سجل علی کی اداکاری مداحوں کو بھا گئی۔

مزاحیہ ڈرامہ سیریل کچھ ان کہی میں بلال عباس (سلمان)، سجل علی (عالیہ آغا)، عینی زیدی (الماس)، محمد احمد (آغا جی)، اسرا غزل، میرا سیٹھی (صائمہ)، قدسیہ علی (تانیہ)، اسما عباس (زرینہ)، علی سفینا (سیف الرحمان)، عبداللہ عابد ملک (علی)، شہریار منور (اظفر)، مصدق ملک (رفیع)، ونیزا احمد (صوفیا آغا)، بابر علی، عروسہ صدیقی (شگفتہ)، عدنان صمد خان (شکیل)، چائلڈ اسٹار فلک شہزاد (دپیک) ودیگر اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔

کچھ ان کہی کی ہدایت کاری کے فرائض ندیم بیگ نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی محمد احمد نے لکھی ہے۔

- Advertisement -

13ویں قسط میں دکھایا گیا کہ ’عالیہ کہتی ہیں کہ رفیع اتنا سمجھ دار ہے شکل سے تو نہیں لگتا، سلمان کہتے ہیں کہ میں بس یہ سوچ رہا ہوں اگر پاکستان میں کوئی بیوہ ہوتی جس کے دو تین بچے ہوتے تو کیا تب بھی اس کی بہن اس سے شادی کروادیتی۔‘

عالیہ کہتی ہیں کہ ’دنیا ایسی ہی سلمان، کبھی کسی بات پر سمجھوتا کرنا پڑتا ہے تو کبھی کسی پر سودا، اس پر سلمان کہتے ہیں کہ ’شادی کے معاملے میں بھی سودے بازی۔‘

وہ کہتی ہیں کہ ’زیادہ تر ایسے ہی ہوتا ہے اور کبھی کبھی یہ سودا برا بھی نہیں ہوتا ہے۔‘ سلمان کہتے ہیں کہ ’تم کرسکتی ہو سودے بازی؟‘ عالیہ کہتی ہیں کہ ’اس وقت تو مجھے ایسا لگ رہا ہے میں کسی بھی بات پر سمجھوتہ کرسکتی ہوں۔‘

سلمان کہتے ہیں کہ ’تم نے سوال کا جواب نہیں دیا کیا تم کرسکتی ہو شادی کے معاملے میں سودے بازی؟ عالیہ کہتی ہیں کہ تم بس دعا کرو کے خدا ایسی کوئی صورتحال نہ لائے۔‘

’کچھ ان کہی‘ میں مزید کیا ہونے جارہا ہے؟ یہ جاننے کے لیے اگلی قسط دیکھیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں