ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

کلبھوشن کی بیوی کو ملاقات کی پیشکش پر بھارتی میڈیا کا واویلا

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی : پاکستان نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر بھارتی جاسوس کلبھوشن کی بیوی کو ملاقات کی اجازت دی تو جواب میں بھارت نے بھونڈا الزام لگا دیا کہ آئی سی جے کا دباؤ کام کرگیا، بھارتی میڈیا نے پھر واویلا شروع کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی جانب سے خیرسگالی کا جواب پھر پروپیگنڈے سے دیا جارہا ہے، مودی سرکار یہ سمجھنے کو تیار نہیں ہے کہ پھول کا جواب گولی سے یا پھر نفرت سے دیا جائے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق بھارتی سرکار ہو یا اُس کا میڈیا ہمیشہ سے نفرت اور آگ بھڑکانے کے اصول پر کاربند رہا ہے، پاکستان نے بھارتی دہشت گرد کلبھوشن کی اہلیہ کو ملاقات کی پیشکش انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کی لیکن بھارتی میڈیا نے ڈرامہ شروع کر دیا۔

- Advertisement -

بھارتی میڈیا نے واوایلا مچا دیا کہ پاکستان نے یہ پیشکش عالمی عدالت انصاف کے دباؤ پر دی ہے لیکن پاکستان پراس قسم کا کوئی دباؤ نہیں۔ پاکستان پر انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس کا دباؤ ہے نہ عالمی عدالت سے ایسی کوئی ہدایت آئی۔


مزید پڑھیں : انسانی ہمدردی، کلبھوشن کی اہلیہ کو ملاقات کی پیشکش


تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ پاکستان کسی قسم کا دباؤ ہرگز برداشت نہیں کرے گا، دہشت گردی کے لیے پاکستان آنے والا بھارتی دہشت گرد کلبھوشن قونصلر رسائی کا حق نہیں رکھتا اور اس معاملے پر پاکستان کا مؤقف واضح اور دو ٹوک ہے۔


مزید پڑھیں: کلبھوشن کیس، پاکستان کا بھارتی دعوے پر کرارا جواب تیار 


کلبھوشن کی اہلیہ کو ملاقات کی پیشکش اسلام کی تعلیمات کے مطابق دی گئیں۔ بھارتی میڈیا کا دباؤ سے متعلق تمام تر پروپیگنڈا بے بنیاد ہے۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں