پیر, مارچ 3, 2025
اشتہار

کلبھوشن کی گرفتاری کو 9سال مکمل، بھارتی دہشتگردی، را کے ناپاک عزائم بےنقاب ہوئے

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی گرفتاری کو 9 سال ہوگئے، کلبھوشن کو پاکستانی انٹیلی جنس اداروں نےآج سے 9 سال قبل گرفتار کیاتھا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق بھارتی ایجنٹ کلبھوشن یادیو کی گرفتاری سیکیورٹی اداروں کی کامیابی کا کھلا ثبوت ہے، کلبھوشن کی گرفتاری سے بھارتی ریاستی دہشتگردی، را کے گھناؤنے عزائم بےنقاب ہوئے، 3 مارچ 2016 کو پاکستانی انٹیلی جنس نے کلبھوشن کو بلوچستان کے علاقے ماشکیل سے گرفتار کیا تھا۔

کلبھوشن یادیو عرف حسین مبارک کی گرفتاری پاکستانی اداروں کے تاریخی آپریشن میں ہوئی تھی، بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو بھارتی بحریہ کا حاضر سروس افسر تھا۔

گرفتاری کے بعد کلبھوشن کے اعترافات، دستاویزات، ثبوتوں نے بھارتی ایجنڈے کو بےنقاب کیا، کلبھوشن نے دوران تفتیش اعتراف کیا تھا وہ بلوچستان اور کراچی میں علیحدگی پسند رہنماؤں سے رابطے میں تھا۔

کلبھوشن نے اعتراف کیا تھا وہ کراچی میں فرقہ وارانہ فسادات، سندھ میں دہشت گردی کی وارداتیں کراتا تھا، کلبھوشن نے ایرانی شہر چاہ بہار میں جیولری کا کاروبار کیا، اسکریپ ڈیلر کا روپ دھار کر پاکستان میں نیٹ ورک چلایا۔

کلبھوشن یادیو کے نیٹ ورک میں بی ایل اے، ٹی ٹی پی، لشکر جھنگوی اور داعش جیسے گروہ شامل تھے، بھارت نے یہ کیس آئی سی جے میں اُٹھایا تو پاکستان کے وکیلوں نے ثبوتوں کی بنیاد پر پاکستان کے موقف کو مضبوطی سے پیش کیا۔

آئی سی جے نے بھارت کی جھوٹی داستانوں کو مسترد کیا، پاکستان کو اختیار دیا کہ وہ اپنے قوانین کے مطابق کیس کا جائزہ لیں، آئی سی جے نے پاکستان کی انسانی حقوق کی پاسداری کو تسلیم کیا اور اس خطرناک دہشت گرد کو قونصل رسائی دی۔

قونصل رسائی میں کلبھوشن نے اپنے اعترافات سے پاکستانی موقف کی تائید کی، کلبھوشن یادیو کی گرفتاری کی خبر دنیا بھر میں سب سے پہلے اے آر وائی نیوز نے دی تھی۔

ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند کا کہنا ہے کہ 3 مارچ 2016 پاکستان کی تاریخ کا اہم ترین دن تھا، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بھارتی حاضر سروس ایجنٹ کو بلوچستان سے گرفتار کیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں