اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

کلبھوشن کی سزا پر بھارت سیخ پا، بھارت نے میری ٹائم مذاکرات منسوخ کردیئے

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی : کلبھوشن کی سزا پر بھارت نے اعلی سطح  پر ہونے والے میری ٹائم مذاکرات منسوخ کردیئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کلبھوشن یادیو کو بچانے کےلیے اوچھی حرکتوں پر اتر آیا ہے اور پاکستان اور بھارت کے درمیان کوسٹ گارڈ مذاکرات کو جاسوس کلبھوشن یادیو کے معاملے کے باعث منسوخ کردیا۔

بھارتی وزارت دفاع کا کہنا ہےکہ کلبھوشن یادیو کو پھانسی کی سزا کے بعد یہ پاکستان کے ساتھ سیکورٹی معاملات پر بات چیت کرنے کاموقع نہیں ہے۔

ذرائع کے مطابق کوسٹ گارڈ مذاکرات سالانہ مذاکراتی عمل ہے، یہ مذاکرات انڈین کوسٹ گارڈز اور پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے درمیان ہونا تھے، پاکستان کی جانب سے تین رکنی وفد کو بھارت جانا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک بھارت حکومتوں نے کوسٹ گارڈزکے درمیان رابطے کے عمل کو بہتر بنانے کے لئے ان میٹنگز کا آغاز کیا تھا۔

یاد رہے کہ  پاکستان میں دہشگردانہ کارروائیوں میں ملوث ہونے کی بناء پر بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیوکو سزائے موت سنا دی گئی ہے۔


مزید پڑھیں : کلبھوشن کو بچانے کے لئے کسی بھی حد تک جائیں گے، سشما سوراج


جس کے بعد بھارت نے پاکستان کو دھمکیاں دینا شروع کردی ، راجیہ سبھا میں خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج نے پاکستان کو دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کلبھوشن کو سزا کے فیصلے کے نتائج پرغورکرلے، دونوں ملکوں کے تعلقات پرکیا اثر پڑے گا اس کا بھی جائزہ لے۔

انھوں نے مزید کہا تھا کہ کلبھوشن یادیو بھارت کا بیٹا ہے اور حکومت اس کے اہل خانہ کےساتھ رابطے میں ہے، بھارت کلبھوشن یادیو کی پھانسی ناقابل قبول ہے ، پاکستان کلبھوشن یادیو کو پھانسی دینے سے باز رہے۔

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں