ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

کلبھوشن یادیو کی اہلِ خانہ سے ملاقات خصوصی کنٹینر میں کرائی گئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی والدہ اور اہلیہ سے آج ملاقات کرائی جس کے دوران بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ بطور مبصرموجود رہے.

اے آر وائی نیوز کو حاصل معلومات کے مطابق کلبھوشن یادیو کی اہلِ خانہ سے ملاقات دفتر خارجہ کے آغا شاہی بلاک کی پچھلی جانب میدان میں خصوصی طور پرتیار کیا گیا بلٹ پروف کنٹینرمیں کرائی گئی.

بلٹ پروف کنٹینرمیں کرسیوں سمیت دو سرا سامان رکھا گیا تھا جہاں ملاقات کے دوران آر پار نظر آنے والا بلٹ اور ساؤنڈ پروف شیشہ رکھا گیا تھا جس کے ایک جانب کلبھوشن اور دودری جانب اس کے اہل خانہ موجود تھے.

کنٹینرمیں ملاقاتیوں کی حرکات و سکنات دیکھنے کے لیے ویڈیو ریکارڈر بھی نصب کیے گئے تھے جب کہ کنٹینر کو گزشتہ رات دفتر خارجہ پہنچایا گیا تھا جس کا ایک دروازہ آغا شاہی بلاک اور دوسرا دروازہ پارکنگ کی جانب تھا.


  اسی سے متعلق : بھارتی دہشت گردکلبھوشن کی اہلیہ اوروالدہ سےملاقات


ملاقات کے دوران کلبھوشن کی والدہ اور اہلیہ کے ساتھ بھارتی ڈپٹہ ہائی کمشنر جے پی سنگھ بھی موجود تھے تاہم ساؤنڈ پروف شیشے ہونے کے باعث وہ کلبھوشن اور ان کے اہل خانہ کی گفتگو نہیں سن سکے تھے.

کلبھوشن یادیو کی والدہ اپنے بیٹے کے لیے بھارت سے چادر کا تحفہ ساتھ لائی تھیں جسے دفتر خارجہ سیکیورٹی مقاصد کے لیے اپنے پاس رکھ لیا ہے تاہم انہیں یقین دلایا گیا کہ ضروری کارروائی کے بعد چادر کلبھوشن کو دے دی جائے گی.


 یہ بھی پڑھیں : بھارت نے خود اپنے میڈیا کو پاکستان آنے کی اجازت نہیں دی: ترجمان دفتر خارجہ


کلبھوشن یادیو کے اہلِ خانہ ملاقات کے بعد بھارت روانگی کے لیے ایئرپورٹ پہنچ گئے اور ان کے ہمراہ بھارتی ہائی ڈپٹی کمشنر جے پی سنگھ بھی موجود ہیں، دوسری جانب  کلبھوشن یادیو نے اہل خانہ سے ملاقات کرانے پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

یاد رہے کہ 3 مارچ 2016 کو بلوچستان کے علاقے سے گرفتار کیے گئے کلبھوشن یادیو نے بھارتی حاضر نیوی افسر اور جاسوس ہونے سمیت پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیاں کرنے کا اعتراف کیا تھا جس پر اسے 10 اپریل 2017 کو پھانسی کی سزا سنائی گئی تھی.

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں