پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

کلدیپ یادیو نے ون ڈے میں تمام بھارتی اسپنرز کو پیچھے چھوڑ دیا!

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی اسپنر کلدیپ یادیو ان دنوں اپنی بہترین فارم میں ہیں، اسی بنا پر وہ ون ڈے انٹرنیشنلز میں بھارت کی جانب سے سب سے جلد 150 وکٹیں حاصل کرنے والے اسپنر بن چکے ہیں۔

ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے دونوں میچز میں انھوں نے عمدہ بولنگ کی۔ پاکستان کے خلاف کلدیپ نے 5 وکٹیں اپنے نام کے آگے درج کرائیں جب کہ سری لنکا کے خلاف وہ 4 بیٹرز کو آؤٹ کرنے میں کامیاب رہے۔

آئی لینڈرز کے خلاف آخری میچ میں انھوں نے 150 وکٹیں حاصل کرنے کا سنگ میل عبور کیا۔ وہ 88 میچز میں 25.64 کی ایوریج سے ڈیڑھ سو وکٹیں حاصل کرنے والے سب سے تیز ترین بھارتی اسپنر بنے ہیں۔

جس اسپنر نے سب سے کم میچز میں 150 وکٹیں حاصل کی ہیں وہ پاکستان کے سابق ٹاپ کلاس اسپنر ثقلین مشتاق ہیں انھوں نے 78 میچز میں یہ کارنامہ انجاد دیا۔

اس کے علاوہ افغانستان کے راشد خان 80 میچز اور سری لنکا کے اجنتھا مینڈس 84 ون ڈے انٹرنیشنلز میں اس سنگ میل تک پہنچے میں کامیاب رہے۔

لیفٹ آرم اسپنر کی بولنگ کی بھارتی کپتان روہت شرما بھی تعریف کرچکے ہیں، ایشیا کپ کے سپرفور مرحلے میں پاکستان اور سری لنکا کے خلاف بھارت کی فتح میں کلدیپ کی بولنگ نے اہم کردار ادا کیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں