اتوار, مئی 26, 2024
اشتہار

کونسی چیز کلدیپ یادیو کی پرفارمنس میں بہتری لائی؟ اسپنر نے بتا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

ایشیا کپ میں اب تک بھارت کی جانب سے کلدیپ یادیو نے سب سے زیادہ وکٹیں لی ہیں، لیفٹ آرم اسپنر کا کہنا ہے کہ ایکشن کی تبدیلی کی وجہ سے ان کی بولنگ میں بہتری آئی ہے۔

بھارتی لیگ اسپنر نے ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے دونوں میچز میں عمدہ بولنگ کی، بالخصوص پاکستانی بیٹرز کے خلاف وہ کافی متاثر کن رہے جو اسپنرز کو کھیلنے میں مہارت رکھتے ہیں۔ انھوں نے گرین شرٹس کے خلاف پانچ وکٹیں حاصل کی تھیں۔

کلدیپ کا کہنا تھا کہ سرجری کے بعد ان کا رن اپ سیدھا ہوگیا ہے، وہ اب زیادہ جارحانہ طریقے سے بولنگ کرسکتے ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ پہلے گیند کو ریلیز کرتے ہوئے ان کا دایاں ہاتھ گرجاتا تھا لیکن اب اس پر کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔

- Advertisement -

ڈیڑھ سال قبل سرجری کے عمل سے گزرنے والے بولر نے کہا کہ ان کی اسپن اور ڈرفٹ پہلے جیسی ہی ہے لیکن رفتار بڑھ گئی ہے۔ ان سب چیزوں کے ملاپ نے ان کی بولنگ کو بیٹرز کے لیے مشکل بنادیا ہے۔

انھوں نے مزید بتایا کہ سرجری کے پانچ ماہ بعد انھوں نے کرکٹ کا دوبارہ آغاز کیا تھا۔ میرے فزیو نے مجھے ایکشن تبدیل کرنے کا مشورہ دیا تھا تاکہ میرے گھٹنوں پر بوجھ کم ہوسکے۔ اس پر عمل کرنے سے چھ ساتھ ماہ کے دوران میری بولنگ میں بہتری آئی ہے۔

واضح رہے کہ بھارت کے خلاف سپر فور مرحلے کے میچ میں پاکستان کو 228 رنز کے بڑے مارجن سے شکست ہوئی تھی۔ کلدیپ نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 25 رنز دے کر 5 بیٹرز کو چلتا کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں