جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

کلثوم نوازکو وینٹی لیٹر سے ہٹانے کیلئے ٹریکوسٹامی کی جائے گی،رپورٹ

اشتہار

حیرت انگیز

لندن : سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کی میڈیکل رپورٹ میں کہا گیا ہے کلثوم نواز بدستور وینٹی لیٹر پرہیں،حالت میں بہتری آئی ہے، وینٹی لیٹر سے ہٹانے کیلئے ٹریکوسٹامی کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی ، جس میں کہا گیا ہے کلثوم نواز بدستور وینٹی لیٹر پر ہیں، حالت میں بہتری آئی ہے، ان کو اب کارڈیک سپورٹ کی ضرورت نہیں۔

میڈیکل رپورٹ کے مطابق کلثوم نوازکو وینٹی لیٹر سے ہٹانے کیلئے ٹریکوسٹامی کی جائے گی، سانس کی نالی لگانے سے پہلے پھیپھڑوں کی کارکردگی بہتر کی جائے گی۔

- Advertisement -

کلثوم نواز کی میڈیکل رپورٹ ڈیوڈلارنس نے تیار کی ہے، رپورٹ 27جون کو تیارکی گئی اور 28 کو نوٹری پبلک سے تصدیق کرائی گئی۔

یاد رہے گذشتہ ماہ لندن میں زیر علاج بیگم کلثوم نواز دل کا دورہ پڑنے کے باعث گرگئیں تھیں، جس کے بعد ان کو آئی سی یو میں وینٹی لیٹر پرمنتقل کیا گیا تھا۔

جس کے بعد مریم نواز اور حسن و حسین نواز نے قوم سے دعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی والدہ کلثوم نواز کی حالت نازک ہے۔

واضح رہے کہ کینسر کے عارضے میں مبتلا بیگم کلثوم نواز پچھلے کئی ماہ سے علاج کی غرض سے لندن میں موجود ہیں جہاں ان کی کئی کیموتھراپیز کی جا چکی ہیں۔

خیال رہے کہ ایک طرف ملک میں عام انتخابات کی تیاریاں عروج پر ہیں جس کے لیے انھیں مہم چلانی ہے، دوسری طرف انھیں ایوان فیلڈ ریفرنس میں احتساب عدالت کا سامنا ہے، تیسری طرف اہلیہ کی خراب صحت کی پریشانی ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں