پیر, جون 17, 2024
اشتہار

لیجنڈ کرکٹر نے بھارتی ٹیم کی کوچنگ سے انکار کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

سابق سری لنکن کپتان اور راجستھان رائلز کے ہیڈ کوچ کمار سنگاکارا نے بھی بھارتی ٹیم کی کوچنگ سے انکار کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق کرکٹر رکی پونٹنگ، اینڈی فلاور، جسٹن لینگر کے بعد سابق سری لنکن کپتان کمار سنگاکارا نے بھی بھارتی ٹیم کی کوچنگ سے انکار کردیا ہے۔

آئی پی ایل کے دوسرے پلے آف میچ میں راجستھان رائلز کی شکست کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کمار سنگاکارا سے سوال کیا گیا کہ وہ بھارتی ٹیم کی کوچنگ میں دلچسپی رکھتے ہیں؟

- Advertisement -

سابق سری لنکن کپتان نے کہا کہ بھارتی بورڈ کے حکام سے مجھ سے رابطہ نہیں کیا اور نہ ہی میرے پاس وقت ہے۔

دوسری جانب سیکریٹری بی سی سی آئی جے شاہ کا کہنا ہے کہ بھارتی ٹیم کی کوچنگ کے لیے آسٹریلوی کرکٹر ری پونٹنگ اور جسٹن لینگر سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا تھا۔

جے شاہ کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیم کا نیا کوچ بھارتی ہی ہوسکتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں