کولمبو: سری لنکن بلے باز کمار سنگاکارا کو ریٹائرمنٹ کے فوراََ بعد ہی سری لنکن حکومت نے برطانیہ میں سری لنکا کا سفیر بننے کی پیشکش کر دی۔
سنگاکارا کو ہزاروں سری لنکن نے سری لنکا اور بھارت کی ٹیموں کے کولمبو میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ کے آخری روز دنیائے کرکٹ سے رخصت کیا، سری لنکا کے صدر میتھریپالا نے اس کی اختتامی تقریب کے دوران کمارا سنگاکارا سری لنکا کے لیے باعث فخر قرار دیا۔
کولمبو ٹیسٹ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کمارا سنگاکارا اپنے جذبات کر قابو نہ رکھ سکے، انکا کہنا تھا کہ کیرئیر کے آخری ٹیسٹ میں ٹیم کے لئے کچھ نہ کرنے کا انہیں دکھ ہے۔ اپنے ختتام کو یادگار بنانے کے لئے انہیں آخری اننگ میں لمبی باری کھیلنا تھی لیکن وہ صرف اٹھارہ رنز بناکر آوٹ ہوگئے۔
انہوں نے کہا کہ جب وہ آوٹ ہوکر پویلین کی جانب روانہ ہوئے تو محسوس ہورہا تھا کہ اب وہ انٹرنیشنل کرکٹ سے دور جارہے ہیں۔
انگلش کاؤنٹی میں سرے کی نمائندگی کرنے والے سنگاکارا نے فوری طور پر سفارتی عہدے پر سری لنکا صدر کو کوئی جواب نہیں دیا تاہم انہوں نے کہا کہ وہ اس بات کے لیے بالکل بھی تیار نہیں تھے، یہ میرے لیے حیران کن تھا۔
سنگاکارا ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز اسکور کرنے والے پانچویں کھلاڑی ہیں انھوں نے ایک سو جونتیس ٹیسٹ میچوں میں 12،400 رنز بنائے۔ جس میں ایک ٹرپل سنچری سمیت 38 سنچریاں شامل ہیں۔