اتوار, اپریل 6, 2025
اشتہار

بھارتی اداکار جوڑی نے شادی کے 9 سال بعد علیحدگی اختیار کرلی

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی ڈرامہ ’کم کم بھاگیا‘ کی اداکارہ مگدھا چھاپھیکر نے شادی کے 9 سال بعد شوہر رویش ڈیسائی سے علیحدگی اختیار کرلی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ مگدھا چاپھیکر اور رویش ڈیسائی نے باضابطہ طور پر اپنی علیحدگی کا اعلان کردیا جس سے ان کی 9 سالہ شادی ختم ہوگئی۔

مگدھا اور رویش 2014 میں ٹی وی ڈرامے ’سترنگی سسرال‘ کے سیٹ پر ملے اور 2016 میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

انسٹاگرام پر رویش ڈیسائی نے لکھا کہ ’کافی غور و فکر کے بعد مگدھا اور میں نے علیحدہ ہونے اور راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کیا، ہمارا سفر خوبصورت رہا، محبت، دوستی اور احترام کا رشتہ ہمیشہ قائم رہے گا۔

مدھا اور رویش نے مداحوں سے جھوٹی افواہوں پر کام نہ دھرنے کی اپیل کی ہے۔

واضح رہے کہ ڈرامہ سیریل ’کم کم بھاگیا‘ میں پراچی مہرا کے کردار سے شہرت پائی اور رویش ڈیسائی نے فلم ’سی ٹی آر ایل‘ اور ’وجے 69‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں