پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

ترکی میں کرد عوام فوجی آپریشن کے خلاف سڑکوں پرآگئے

اشتہار

حیرت انگیز

انقرہ: ترکی میں فوجی آپریشن کے خلاف کرد عوام سڑکوں پر نکل آئے، مشتعل مظاہرین کومنتشر کرنے کے لئے پولیس نے واٹرکینن کا استعمال کیا اورآنسو گیس کے شیل بھی برسائے۔

تفصیلات کے مطابق ترکی کے شمال مشرقی علاقے دیاربقراورسیزرمیں کرد عسکریت پسندوں کے خلاف آپریشن پر کردوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

پولیس نے اس موقع پرمظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج ، آنسو گیس اور واٹر کینن کا استعمال کیا۔

- Advertisement -

ترک صدرطیب ارگان سالِ نو کے موقع پرجاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ کردعسکریت پسندوں کی بنیاد ختم کرکے ہی دم لیں گے۔

واضح رہے کہ سیزر میں آپریشن کے دوران ترک فوج نے ٹینکوں سے چڑھائی کرتے ہوئے عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں