جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

کرم میں جنگ بندی کے اعلان کے باوجود فائرنگ کا سلسلہ نہ تھم سکا، ہلاکتوں کی تعداد 114 ہوگئی

اشتہار

حیرت انگیز

کرم : ضلع کرم میں جنگ بندی کے اعلان کے باوجود جاری جھڑپوں میں مزید 14 افراد جاں بحق اور 13 زخمی ہوگئے ، جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 114 ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق ضلع کرم میں دس روزہ جنگ بندی کے اعلان کے باوجود جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے، گذشتہ شب دو طرفہ بھاری ہتھیاروں کی فائرنگ کے نتیجے میں مزید 14 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

اسسٹنٹ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ دونوں گروہوں کی جانب سے ایک دوسرے کے علاقے پر بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کا سلسلہ رات بھر جاری رہا، دونوں جانب سے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا جارہا ہے، ایک ہفتے سے جاری لڑائی میں اب تک 114 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ درجنوں شدید زخمی ہیں۔

- Advertisement -

اسسٹنٹ ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ ڈی سی اور سیکورٹی فورسز کی جانب سے فائر بندی کی کوشش جاری ہے، آج فائر بندی کا قوی امکان ہے۔

دوسری جانب ضلع میں امداد فراہمی کیلئے ایمرجنسی آپریشنزسنٹر مکمل فعال کردیا گیا ہے، کہ پی ڈی ایم اے نے کہا کہ متاثرہ افراد کی فوری معاونت کیلئے ضلعی انتظامیہ کو امدادی سامان فراہم کردیا ہے۔

پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ 250 خیمے، 250 ہائیجین کٹس، 500 کمبل،500 میٹرس اور بسترے فراہم کردی ہے، عوام رہنمائی اور معلومات کے لیے 1700 پر رابطہ کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں