ہفتہ, جنوری 4, 2025
اشتہار

کوہاٹ: کرم کی صورتحال پر گرینڈ جرگہ ختم، فریقین نے معاہدے پر دستخط کر دیے

اشتہار

حیرت انگیز

کوہاٹ: کرم کی صورتحال پر تین ہفتے سے جاری گرینڈ جرگہ ختم ہوگیا جبکہ فریقین نے معاہدے پر دستخط کر دیے۔

جرگہ کے ممبر ملک ثواب خان نے دعویٰ کیا کہ فریقین میں معاملات طے ہوگئے ہیں اور تحفظات دور بھی ہوگئے ہیں، فریقین کے درمیان معاہدے کا اعلان پشاور گورنر ہاؤس میں ہوگا۔

ملک ثواب خان نے بتایا کہ تحفظات کافی حد تک دور کر دیے گئے ہیں، فریقین ایپکس کمیٹی کے فیصلے پر عملدرآمد کے پابند ہوں گے، آج کچھ اراکین کی غیر موجودگی کی وجہ سے دستخط میں تاخیر پیش آئی۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: کرم کا مسئلہ میں ہی حل کروں گا، علی امین گنڈاپور

ادھر، جرگہ کے ممبر عبداللہ خان نے بتایا کہ آج بعض جرگہ ممبران مصروفیات کی وجہ سے نہیں آئے، مکمل دستخط کرنے کے بعد فیصلے کو عملی جامہ پہنایا جائے گا۔

عبداللہ خان نے بتایا کہ فریقین پر مشتمل 16 رکنی کمیٹی بنے گی، حکومتی زیر نگرانی اسلحہ اکٹھا کرنے کا لائحہ عمل طے ہوگا، تری منگل سے لے کر چھہری تک بنکرز اور مورچوں کو مسمار کیا جائے گا،

ان کا کہنا تھا کہ ٹل پارا چنار روڈ سمیت تمام سڑکیں اور راستے بھی کھول دیے جائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں