اتوار, دسمبر 22, 2024
اشتہار

کرم کے لیے ہیلی کاپٹر سروس شروع، 14 مریضوں سمیت 53 افراد پشاور منتقل

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کی ہدایت پر کرم کے لیے ہیلی کاپٹر سروس شروع کر دی گئی۔

گزشتہ روز صوبائی حکومت کے ہیلی کاپٹر نے پشاور سے کرم کے لیے 2 پروازیں کیں، ہیلی کاپٹر کے ذریعے پارا چنار سے 14 مریضوں سمیت 53 افراد کو پشاور منتقل کیا گیا۔

آج ہیلی کاپٹر کی پہلی پرواز سے جرگہ ممبران اور سرکاری عملے پر مشتمل 16 افراد کو پارا چنار لایا گیا، آج دوسری پرواز کے ذریعے پاراچنار سے 27 لوگوں کو ٹل منتقل کیا گیا، ہیلی کاپٹر کے ذریعے تیسری پرواز سے ٹل میں پھنسے افراد کو پارا چنار لایا جائے گا۔

- Advertisement -

آج ہیلی کاپٹر کے ذریعے مجموعی طور پر 100 سے زائد افراد کو منتقل کیا جائے گا، دواؤں کی فراہمی کے لیے ہیلی کاپٹر کی کل 7 پروازیں کرم گئیں، 6 کروڑ روپے مالیت سے زائد کی دوائیں ہیلی کاپٹر کے ذریعے کرم پہنچائی گئیں۔

مریم نواز کی ہدایت پر بیمار خاتون کو علاج کیلیے پاراچنار سے راولپنڈی منتقل کر دیا گیا

خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ نے کہا موجودہ صورت حال میں کرم کے عوام کی مشکلات کا بخوبی احساس ہے، صوبائی حکومت کرم کے عوام کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے، علی امین گنڈاپور نے کہا امن اور کرم کے معاملے کے مستقل حل کے لیے سنجیدہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں