اتوار, جنوری 19, 2025
اشتہار

کرم: جرگہ مشران کا وزیر اعظم اور وزیراعلی کو خط

اشتہار

حیرت انگیز

ضلع کرم میں امن ومان کی بحالی کے لیے تشکیل کردہ جرگہ عمائدین نے وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور سمیت دیگر حکام کو خط لکھا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کرم کے دونوں فریقین کے جرگہ مشران نے وزیر اعظم، وزیراعلیٰ و دیگر حکام کو خط لکھا ہے جس مین انہوں نے کرم کی صورتحال کی تفصیلات بتائیں ہیں۔

مشران نے خط میں لکھا کہ کوہاٹ میں کامیاب جرگے پر دستخط کے بعد عمل درآمد کے لئےکرم میں موجود ہیں، ضلع کرم میں اشیائے ضروریہ، تیل، گیس، ادویات کی شدید قلت ہے اور ادویات نہ ہونے سے اموات میں اضافہ ہورہا ہے۔

- Advertisement -

خط کت متن کے مطابق کرم میں بڑی تعداد میں لوگ پھنسے ہیں جو دوسرے علاقوں میں ضروری سفر کرنا چاہتے ہیں جبکہ بگن بازار میں لوگ شدید سردی میں سڑکوں پر احتجاج کررہے ہیں۔

مشران نے خط میں لکھا کہ بگن کے کافی تعداد میں لوگ دوسرے علاقوں سے واپس نہیں آئے، بگن کے عوام کے گھر اور بازار جلے ہوئے ہیں جسکی  فی الفور آبادکاری کی جائے، بگن کی جلی ہوئی دکانوں کے لئے معاوضے کا اعلان کیا جائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں