ہفتہ, مارچ 1, 2025
اشتہار

کرم فسادات میں شامل کالعدم تنظیم کے دہشت گروں کے سروں کی قیمت مقرر

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور : کرم فسادات میں شامل کالعدم تنظیم کے 14 دہشت گروں کے سروں کی قیمت مقررکردی اور مطلوب افراد کی فہرست بھی جاری کردی۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواہ حکومت نے کرم فسادات میں شامل کالعدم تنظیم کے دہشت گروں کے سروں کی قیمت مقرر کردی۔

انتہائی مطلوب 14 افراد کے سروں کی قیمت 13 کروڑ 30 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے ، اس حوالے سے سی ٹی ڈی نے مطلوب افراد کی فہرست جاری کردی ہے۔

کاظم عرف احمد کے سر کی قیمت 3 کروڑ ، احمداللہ کی 2 کروڑ روپے ، مکرم خان کے سر کی قیمت ڈیڑھ کروڑ اور درویش وزیر کی ایک کروڑ روپے مقرر کی گئی ہے۔

سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ سیف اللہ، عثمان اور نور اللہ کے سروں کی قیمت ایک ایک کروڑ روپے مقرر کی گئی۔

ترجمان نے کہا کہ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی سے ہے، دہشت گرد امدادی قافلوں پر حملوں، لوٹ مارسمیت خواتین اور بچوں کے قتل میں ملوث ہیں۔

سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کی اطلاع دینے والوں کو انعامی رقم دی جائے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں