اتوار, جنوری 12, 2025
اشتہار

کرم میں دونوں قبائل فائر بندی پر آمادہ ہوگئے، بیرسٹر سیف کا دعویٰ

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور : مشیراطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے دعویٰ کیا ہے کہ کرم میں دونوں قبائل فائربندی پرآمادہ ہوگئے، جرگہ کرم عمائدین سےایک اورملاقات کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق کے پی کے وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے جاری کردہ بیان میں کہا کہ کرم مین قبائل کے درمیان سات دن کے لیے جنگ بندی پر اتفاق ہوا، دونوں نے ایک دوسرے کی لاشیں اور قیدی واپس کرنے کا بھی فیصلہ کیا۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ فریقین مذاکرات کے ذریعے مسائل کا حل چاہتےہیں، عمائدین سے زیر حراست افرادکی رہائی کاکہاہے، کرم ملیشیا اورایف سی کے ذریعے میتوں کی حوالگی کی تجویز ہے، فیصلوں پرعملدرآمد کے لیے جرگہ کرم عمائدین سے ایک اور ملاقات کرے گا۔

- Advertisement -

انھوں نے مزید کہا کہ سرحد پار سے دہشت گرد کرم میں فرقہ واریت سے دہشت گردی پھیلا رہے ہیں، وفاقی حکومت کشیدگی پر سیاسی بیانات کے بجائےعملی اقدامات کرے اور وفاق قبائلی اور ضم علاقوں کے فنڈزجاری کرے۔

مزید پڑھیں : کرم میں کشیدہ صورتحال، 3 دن میں 75 افراد جاں بحق، 80 سے زائد زخمی

یاد رہے ضلع کرم میں جاری کشیدہ صورتحال کے واقعات میں چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 30 افراد جاں بحق ہوگئے ، جس کے بعد 3 دنوں میں پچھتر افراد جاں بحق اور اسی سے زائد زخمی ہوئے۔

گزشتہ رات سے بگن، علیزئی، بالشخیل، خار کلے، مقبل اور کنج علیزئی میں جھڑپیں جاری ہیں، جھگڑوں میں تیزی اس وقت آئی جب طوری قبیلے کے مسلح لشکر نے دیہات،کالو کنج، بادشاہ کوٹ اوربگن بازار کو آگ لگا کر لوٹ مار کی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں