اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

ارجن کپور اور ملائکہ اروڑا میں بریک اپ کی خبریں

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بھارتی اداکارہ و سوشل میڈیا انفلوئنسر کوشا کپیلا نے بالی وڈ اسٹار ارجن کپور کے ساتھ قریبی تعلقات قائم کرنے کی خبروں پر خاموشی توڑ دی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کوشا کپیلا کے انسٹاگرام کا ایک اسکرین شارٹ سوشل میڈیا پر کافی گردش کر رہا ہے جس میں وہ لکھتی ہیں کہ روزانہ اپنے بارے میں اتنی بکواس پڑھ کر مجھے اپنا خود تعارف کروانا پڑے گا۔

کوشا کپیلا نے مزید لکھا کہ ہر وقت میں اپنے بارے میں اس قسم کی باتیں پڑھتی ہوں، دعا کرتی ہوں کہ یہ سب میری والدہ نہ پڑھ لے کیونکہ انہیں بہت ٹھیس پہنچے گی۔

ارجن کپور کے نامور اداکارہ ملائکہ اروڑا کے ساتھ طویل عرصے سے قریبی تعلقات ہیں تاہم اب خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ جوڑے میں علیحدگی ہوگئی ہے۔

ساتھ ہی یہ افواہیں بھی گردش کرنے لگی کہ ارجن کپور نے ملائکہ اروڑا کو چھوڑ کر اب کوشا کپیلا کے ساتھ تعلقات قائم کیے ہیں اور دونوں ایک دوسرے کو ڈیٹ بھی کر رہے ہیں۔ ان افواہوں نے اس قدر زور پکڑا کہ اداکارہ کو مجبوراً اس متعلق لب کشائی کرنا پڑی۔

کوشا کپیلا کی حال ہی میں سابق شوہر زوراور سنگھ سے طلاق ہوئی ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا انفلوئنسر ہونے کے ساتھ ساتھ متعدد ٹی وی شوز اور فلموں میں کام کیا۔

ملائکہ اروڑا اور ارباز خان کی شادی 1998 میں ہوئی اور دونوں نے 2017 میں علیحدگی کا فیصلہ کیا۔ اس کے بعد ملائکہ اروڑا اور ارجن کپور میں قربتیں بڑھ گئیں جبکہ ارباز خان بھی اطالوی ماڈل و اداکارہ کو ڈیٹ کر رہے ہیں۔

کوشا کپیلا سے متعلق افواہوں پر اب تک ارجن کپور یا ملائکہ اروڑا کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں