پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

ارجن کپور سے تعلقات کی افواہوں پر کوشا کپیلا کا ردعمل

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بھارتی اداکارہ و سوشل میڈیا انفلوئنسر کوشا کپیلا نے بالی وڈ اسٹار ارجن کپور کے ساتھ تعلقات کی افواہوں پر اپنے ردعمل کا اظہار کر دیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کوشا کپیلا نے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ میں کسی بھی طرح ان افواہوں پر توجہ نہیں دینا چاہتی کیونکہ مجھے نہیں لگتا کہ اس طرح کی چیزوں پر ردعمل دینے کی ضرورت ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ کچھ تو لوگ کہیں گے، لوگوں کا کام ہے کہنا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے مضبوط ہونا چاہیے اور ان تبصروں سے محفوظ رہنا چاہیے تاکہ زخم ٹھیک ہوں۔

- Advertisement -

کوشا کپیلا کی حال ہی میں سابق شوہر زوراور سنگھ سے طلاق ہوئی ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا انفلوئنسر ہونے کے ساتھ ساتھ متعدد ٹی وی شوز اور فلموں میں کام کیا۔

اس سے قبل بھی ارجن کپور کے ساتھ تعلقات کی خبروں پر کوشا کیپلا نے ردعمل دیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ روزانہ اپنے بارے میں اتنی بکواس پڑھ کر مجھے اپنا خود تعارف کروانا پڑے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہر وقت میں اپنے بارے میں اس قسم کی باتیں پڑھتی ہوں، دعا کرتی ہوں کہ یہ سب میری والدہ نہ پڑھ لے کیونکہ انہیں بہت ٹھیس پہنچے گی۔

خیال رہے کہ ارجن کپور اور ملائکہ اروڑا میں علیحدگی کی خبریں عروج پر ہیں اور جوڑے کی جانب سے اب تک کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

ملائکہ اروڑا اور ارباز خان کی شادی 1998 میں ہوئی تھی جبکہ دونوں نے 2017 میں علیحدگی کا فیصلہ کیا تھا۔ اس کے بعد سے اداکارہ نے ارجن کپور کے ساتھ تعلقات قائم کر رکھے ہیں۔

گزشتہ روز قبل ملائکہ اروڑا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ایک پوسٹ شیئر کی تھی جس نے جوڑے میں علیحدگی کا اشارہ دیا۔

اداکارہ کی پوسٹ میں لکھا تھا: ’عورت اُس بات کا عکس بن جاتی ہے کہ آپ اس کے ساتھ کیا سلوک کرتے ہیں۔ اگر آپ کو یہ پسند نہیں ہے کہ وہ کیسا سلوک کر رہی ہے تو یہ دیکھنے کی کوشش کریں کہ آپ اُس کے ساتھ کیسا سلوک کر رہے ہیں۔‘

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں