بدھ, جنوری 15, 2025
اشتہار

کُشتے کھانا نقصان دہ بھی ہوسکتا ہے؟ لیکن کیسے؟

اشتہار

حیرت انگیز

کُشتہ فارسی زبان کا لفظ ہے جس کے معنی ’’مارا ہوا‘‘ ہے اسے انگریزی میں ’کاربوناس‘ کہتے ہیں مگر طب کے شعبے میں کُشتہ اُس مخصوص مرکب کو کہتے ہیں جو مختلف دھاتوں سے بنائے گئے ہوں۔

اس حوالے سے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں حکیم شاہ نذیر نے کُشتے کے فوائد، نقصانات اور اسے بنانے سے متعلق اہم باتیں ناظرین سے شیئر کیں۔

انہوں نے بتایا کہ کُشتے سونا، چاندی، سچے موتی، آئرن اور فولاد سے بنائے جاتے ہیں اور ان کا مقصد طاقت کا حصول ہوتا ہے لیکن یہ بات بھی یاد رکھیں کہ بلاضرورت ان کُشتوں کا استعمال بہت خطرناک ہوتا ہے۔

- Advertisement -

حکیم شاہ نذیر نے بتایا کہ کبھی بھی اپنی مرضی یا معالج کے مشورے کے بغیر کسی بھی قسم کی ادویات یا نسخوں کا استعمال کرنا بہت نقصان دہ ہوتا ہے باقاعدہ چیک اپ کروا کر اپنے لیے دوا تجویز کروائیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی فٹنس سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ ان کو کُشتوں کی نہیں بلکہ پنجیری کی ضرورت ہے جو بادام پستہ چھوارہ گوند کتیرہ وغیرہ ملا کر بنائی جاتی ہے۔

حکیم شاہ نذیر نے انکشاف کیا کہ کُشتے کی مقدار ایک باجرے کے دانے کے برابر ہوتی ہے اور وہ بھی کسی معجون خمیرہ یا مکھن میں ملا کر کھائی جاتی ہے بصورت دیگر یہ نقصان کا باعث بھی بن جاتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں