تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

کویت میں سال 2022 کی چھٹیوں کا اعلان

خلیجی ملک کویت نے سال 2022 کی سرکاری چھٹیوں کا اعلان کر دیا۔

کویتی میڈیا کے مطابق نئے سال کے آغاز پر کوئی چھٹی نہیں ہو گی البتہ قومی دن کی مناسبت سے تین چھٹیاں ‏دی جائیں گی۔

قومی دن اور یوم آزادی کی سرکاری تعطیلات مسلسل 3 دن ہوں گی جس کے لیے 25، 26 اور 27 فروری کو چھٹی کا ‏اعلان کیا گیا ہے۔ ‏

28فروری بروز پیر کو سرکاری اوقات کار معمول کے مطابق ہوں انجام دیے جائیں گے۔ ‏

یکم جنوری 2022 بروز ہفتہ ہونے کی وجہ سے وہ سرکاری و نیم سرکاری ادارے جو ہفتے کو بند ہوتے ہیں وہ صرف ‏اسی روز بند ہوں گے۔

سول سروس کمیشن کے سرکلر کے مطابق اگر سرکاری تعطیلات میں سے کوئی ہفتہ آتا ہے تو اس دن کو سرکاری ‏تعطیل سمجھا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -