بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

کویت نے نئی پابندیوں کا اعلان کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

کویت نے کورونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے نئی پابندیوں کا اعلان ‏کر دیا۔

عرب میڈیا کے مطابق حکومت نے فوری طور پر انڈور سماجی تقریبات معطل کرنے کے احکامات ‏جاری کر دیے۔ انڈور سماجی تقریبات کی معطلی 28 فروری تک برقرار رہے گی۔

یہ فیصلہ کویتی کابینہ نے اپنے ہفتہ وار اجلاس میں کورونا وبا کی صورت حال کا جائزہ لینے کے ‏بعد کیا ہے اور طے کیا ہے کہ معطلی کے دوران وبائی امراض کی صورتحال کا جائزہ لیا جاتا رہے ‏گا۔

کابینہ نے اعلان کیا ہے کہ تمام مسافر منگل تک مملکت میں پہنچنے سے 72 گھنٹے قبل پی سی آر ‏ٹیسٹ کروانے کے پابند ہیں۔

برطانیہ، فرانس اور جرمنی میں اومی کرون کیسز میں تیزی سے اضافے کے باعث کویت نے اپنے ‏شہریوں کو فوری طور پر تینوں ممالک چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔

‏ مذکورہ تینوں یورپی ممالک میں کویت کے سفارتخانوں نے اپنے الگ الگ بیانات جاری کیے ہیں ‏جس میں کویتی شہریوں سے کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کی نئی شکل اومی کرون برطانیہ، فرانس ‏اور جرمنی میں تیزی سے پھیل رہا ہے اور متاثرین کی تعداد بڑھتی جارہی ہے، اس صورتحال میں ‏احتیاط کا تقاضا ہے کہ کویتی شہری پہلی فرصت میں ان ممالک سے نکل جائیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں