ہفتہ, ستمبر 28, 2024
اشتہار

کویت میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

تیل سے مالامال ملک کویت میں بھی بجلی کی بڑھتی ہوئی کھپت کو پورا کرنے کے لیے لوڈشیڈنگ کا اعلان کر دیا گیا۔

شدید گرمی میں بجلی کی ڈیمانڈ بڑھنے پر زیادہ استعمال کے اوقات میں ملک کے کچھ حصوں میں بجلی بند رکھنے کی حکمت عملی اپنائی ہے تاکہ گرمیوں میں بجلی کی کمی کو پورا کیا جاسکے۔

ایک بیان میں کویت کی بجلی، پانی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت نے کہا کہ طے شدہ کٹوتی دن میں دو گھنٹے تک ہو گی۔

- Advertisement -

اوپیک کے رکن ممالک میں موسمیاتی تبدیلی سے درجہ حرارت بڑھنے پر اس طرح کا اقدام کیا جارہا ہے۔

پچھلے سالوں کے اسی عرصے کے مقابلے میں درجہ حرارت میں اضافے” کے دوران پیک اوقات میں بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے میں پاور پلانٹس کی عدم صلاحیت” کو ذمہ دار ٹھہرایا۔

جمعرات کو، وزارت نے ملک کے کئی حصوں میں متوقع کٹوتیوں کا شیڈول شائع کیا جس میں رہائشیوں پر زور دیا گیا کہ وہ پاور پلانٹس پر بوجھ کم کرنے کے لیے بجلی کا استعمال کم کریں۔

کویت، جو کہ پیٹرولیم برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم (OPEC) میں خام تیل پیدا کرنے والے سب سے بڑے ممالک میں سے ایک ہے، کو دنیا کے گرم ترین صحرائی ممالک میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔

حالیہ برسوں میں، آب و ہوا کی تبدیلی نے موسم گرما کے دورانیے کو طویل بنا دیا ہے۔

کویت کے محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کو درجہ حرارت 50 ڈگری سیلسیس (122 ڈگری فارن ہائیٹ) کے قریب تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں