جمعرات, فروری 6, 2025
اشتہار

کویت میں فورسز کو اہم ہدایات جاری کردی گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

کویت میں وزارتِ داخلہ کی جانب سے فورسز کے اہلکاروں کو اہم ہدایت جاری کردی گئی ہیں، جس پر انہیں سختی سے عمل کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کویتی وزارتِ داخلہ نے سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کو ہدایت کی ہے کہ ڈیوٹی کے علاوہ عوامی مقامات پر یونیفارم پہن کر نہ جائیں۔ ایسا کرنے والے اہلکاروں کو کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

رپورٹس کے مطابق سرکاری سیکیورٹی ایجنسیز کے تمام اہلکاروں کو نوٹس جاری کیا گیا ہے جس میں واضح طور ہدایت کی گئی ہے کہ تعزیتی محافل، مارکیٹوں، تجارتی مقامات، شادی گھروں، قبرستانوں وغیرہ میں کسی اہلکار کو سرکاری یونیفارم میں جانے کی اجازت نہیں ہے۔

وزارتِ داخلہ کے سیکرٹری بریگیڈیئر سالم الصباح کے مطابق سرکاری فورسز کے اہلکاروں کے لیے ضروری ہے کہ وہ ڈیوٹی کے علاوہ عوامی مقامات پر یونیفارم میں نہ جائیں ایسا کرنا خلاف قانون شمار ہوگا۔

سیکریٹری وزارت داخلہ کا اس حوالے سے مزید کہنا ہے کہ قانون پرعمل نہ کرنے والوں کو متعلقہ کمیٹی کے حوالے کیا جائے گا جہاں ان کے خلاف ادارہ جاتی تحقیقات کے بعد ضروری کارروائی کی جائے گی۔

دوسری جانب کویت میں موجود غیرملکیوں کے لئے اہم ہدایات جاری کی گئی ہیں، وزارت صحت نے شادی سے قبل طبی معائنے کے ضوابط میں ترمیم کرتے ہوئے غیرملکی جوڑوں کے لیے بھی ٹیسٹ لازمی قرار دے دیا۔

کویتی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ شادی سے قبل جوڑوں کا طبی معائنہ کرانے کا مقصد معاشرتی صحت کو برقرار رکھتے ہوئے موروثی امراض کا خاتمہ کرنا ہے۔

کویت کی تاریخ کا سب سے بڑا کرپٹو کرنسی فراڈ، سرمایہ کاروں کے 40 ملین دینار ڈوب گئے

وزارت صحت کے مطابق شادی کے لیے لازمی طبی معائنے کے ضوابط کویتی شہریوں پر ہی نہیں بلکہ غیر ملکیوں پر بھی یکساں لاگو ہوں گے خواہ ایک فریق کویتی ہو یا غیرملکی یا دونوں غیرملکی ہوں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں