منگل, دسمبر 3, 2024
اشتہار

کویت نے 33ہزار سے زائد اقامے منسوخ کر دیے

اشتہار

حیرت انگیز

کویت نے رہائشی اقاموں کی میعاد ختم ہونے پر 33 ہزار سے زائد تارکین وطن کے اقامے منسوخ کر دیے۔

کویتی میڈیا کے مطابق وزارت افرادی قوت نے ایسے 33 ہزار 400 تارکین وطن کے ورک پرمٹ منسوخ کر دیے ہیں جن کے رہائشی اقامے بیرون ملک پھنس جانے کی وجہ سے ختم ہو چکے ہیں۔

اس حوالے سے محکمہ تعلقات عامہ کی ڈائریکٹر اتھارٹی کی ترجمان اسیل المزید نے بتایا کہ اس منسوخی میں میعاد ختم ہونے والے ایسے لائسنس اور فائلیں ہیں جن کی میعاد ایک سال قبل ختم ہو گئی ہے۔

- Advertisement -

ان کا کہنا ہے کہ وہ تمام پرانی فائلیں جن میں کوئی خاص ملازمت نہیں ہے اور میعاد ختم ہونے والے لائسنس اور کام کرنے کے اجازت نامے منسوخ کر دیے گئے ہیں اور آجر نے ان کو منسوخ کرنے کے لیے درخواست نہیں دی تھی۔

ترجمان نے بتایا کہ اتھارٹی نے نیا خودکار نظام شروع کیا ہے جو صارفین کے ایک بڑے حصے کو سروس مہیا کرے گا اور ان کے طریقہ کار میں آسانیاں پیدا کرے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں