جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

کویتی حکومت نے غیرملکیوں کیلیے بڑی سہولت کا اعلان کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

کویت سٹی : کویتی حکومت نے غیر قانونی طور پر مقیم تارکین وطن کو واپسی کیلئے مفت ٹکٹ دینے کی پیشکش کی ہے، ان سے کہا گیا ہے کہ ان پر کسی قسم کا جرمانہ یا محاسبہ نہیں کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق کویت کی حکومت نے ملک میں رہنے والے غیر قانونی تارکین کو ملک چھوڑنے کے لیے غیر معمولی سہولیات دینے کا اعلان کیا ہے۔

کویتی میڈیا کے مطابق وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ ملک میں مقیم غیر قانونی تارکین فی الفور اپنے وطن واپس چلے جائیں، ان سے کسی قسم کا محاسبہ ہوگا اور نہ ہی ان پر کوئی جرمانہ عائد کیا جائے گا، وطن واپس جانے کے خواہشمند غیر قانونی تارکین کو فضائی ٹکٹ بھی دیا جائے گا۔

علاوہ ازیں وزارت داخلہ کے تعلقات عامہ شعبے کے مطابق اپنے وطن واپس جانے والے خواہشمندوں کو ملک کو میں غیر قانونی قیام پر سزا نہیں ہوگی بلکہ ان کے تمام جرمانے بھی معاف کردیے جائیں گے اور وہ کویتی حکومت کے اخراجات پر فضائی سفر کرسکیں گے۔

ترجنمان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ بہت سے غیر قانونی تارکین پر ٹریفک جرمانوں کے علاوہ متعدد دیگر جرمانے بھی ہیں جنہیں وہ ادا نہیں کرسکتے، ایسی صورت میں ان کے وہ تمام جرمانے معاف کردیئے جائیں گے۔

دوسری جانب انہوں نے یہ وضاحت بھی کی کہ وہ غیر ملکی افراد جن کے پاس پہلے اقامہ موجود تھا اور اب کسی وجہ سے اقامہ نہیں رہا تو ان کا ملک میں قیام غیر قانونی ہوگیا، اگر وہ چاہیں تو ان کا اقامہ دوبارہ بحال ہوسکتا ہے بشرطیکہ وہ اپنے جرمانے ادا کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں