کویت سٹی : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کویتی حکام اور پاکستانی سفیر ویزہ معاملے پرمل کر معاملہ حل کریں گے، کویت کی قیادت نے پاکستان کو اپنی ترجیح قرار دیا ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے کویت سٹی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اپنے دورہ کویت میں امیر کویت اور اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کیں، ان ملاقاتوں میں علاقائی استحکام کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا۔
کویت کی قیادت نے پاکستان کو اپنی ترجیح قرار دیا ہے، شاہ محمودقریشی نے کہا کہ کویت نے جامع اقتصادی شراکت داری کی خواہش کا اظہار کیا ہے، پاکستان کے وزیرداخلہ بھی جلد کویت کا دورہ کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ کویتی حکام اور پاکستانی سفیر ویزہ معاملے پر مل کر معاملہ حل کریں گے، کویت نے مسئلہ کشمیر پر پاکستانی مؤقف کی حمایت کا اعادہ کیا ہے، سرمایہ کاری بورڈ کے سربراہ بھی جلد کویت کادورہ کریں گے۔