تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

کویت: ملازمین کے لیے بڑی خبر، رمضان المبارک کے اوقات کار کا اعلان ہوگیا

کویت سٹی: کویت کے سرکاری ادارے نے رمضان المبارک میں کام کرنے کے نئے اوقات کار مقرر کردیے۔

کویتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سول سروس کمیشن نے دوران رمضان کام کے اوقات کار متعین کرنے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا۔

سول سروس کمیشن کی جانب سے جاری ہدایت نامے میں بتایا گیا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران کام کے اوقات ساڑھے چار گھنٹے سے زیادہ نہیں ہوں گے۔

جمعرات کے روز جاری سرکلر میں سول سروس کمیشن نے تمام نجی و سرکاری اداروں کو ہدایت کی کہ رمضان المبارک کے دوران ملازمین کا خیال رکھا جائے۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب: رمضان میں ملازمین کے اوقات کار کیا ہوں گے؟

ہدایت نامے میں واضح کیا گیا ہے کہ کرونا کی موجودہ صورت حال کے تحت صحت کے اقدامات کا مشاہدہ بھی ضروری ہے لہذا تمام عوامی ادارے اس کا ہر صورت خیال رکھیں۔ سول سروس کمیشن کے مطابق وزارت صحت سمیت دیگر عوامی سرکاری ادارے کام کی نوعیت اور تقاضوں کو مدِ نظر رکھتے ہوئے اپنے ٹائمنگ خود طے کرسکتے ہیں۔

میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کابینہ کی جانب سے رمضان المبارک کے اوقاتِ کار کی منظوری کے بعد سرکلر جاری کیا گیا اور اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ رمضان المبارک کے دوران ملازمین کے ساتھ نرمی سے پیش آئیں۔

Comments

- Advertisement -