خلیجی ملک کویت نے عید الاضحی کی تعطیلات کا اعلان کر دیا۔
کویت کی وزراء کونسل نے یومِ عرفہ اور عید الاضحیٰ کے موقع پر جمعرات 5 جون سے اتوار 8 جون، 2025 تک سرکاری طور پر عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
چھٹی کے بعد پیر 9 جون کو آرام کا دن ہوگا، اور منگل، 10 جون کو دوبارہ کام شروع ہوگا۔
امارات فلکیات سوسائٹی کی طرف سے جاری کردہ فلکیاتی پیشین گوئیوں کے مطابق عید الاضحی، اسلامی کیلنڈر کے سب سے اہم تہواروں میں سے ایک، 6 جون 2025 بروز جمعہ کو آنے کی توقع ہے۔
ایمریٹس آسٹرونومی سوسائٹی کے مطابق یو اے ای میں ذی الحج کا چاند 27 مئی کو نظر آنے کا امکان ہے اور اگر یہ پیشگوئی درست ثابت ہوئی تو عیدالاضحیٰ جمعہ 6 جون کو ہونے کا امکان ہے۔
یو اے ا ی میں ہر سال عیدالاضحیٰ کے موقع پر یوم عرفہ سمیت چار چھٹیاں ہوتی ہے۔ تو اگر ماہرین فلکیات کی یہ پیشگوئی درست ثابت ہوتی ہے تو امارات میں جمعرات 5 جون سے (9 ذی الحج) سے اتوار 8 جون تک ہوں گی۔
دوسری جانب پاکستان میں بھی ہفتہ 7 جون کو عیدالاضحیٰ ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو ملک میں میں جمعہ 6 جون سے پیر 9 جون تک عیدالاضحیٰ کی چھٹیاں ہو سکتی ہیں۔
تاہم عیدالاضحیٰ ہونے کا حتمی اعلان ہر ملک کی مرکزی رویت ہلال کمیٹی چاند نظر آنے کے بعد کرے گی۔