پیر, فروری 10, 2025
اشتہار

کویت : ملکی معیشت کی بحالی کیلئے حکومت کا اہم اقدام

اشتہار

حیرت انگیز

 کویت : عالمی وباء کورونا وائرس کی تباہ کاریوں کے نتیجے میں ہونے والے لاک ڈاؤن سے معاشی حالات ابتر ہورہے ہیں جس کے تدارک کیلئے حکومتیں اقدامات کررہی ہیں۔

کویتی پارلیمنٹ نے کورونا ایس او پیز میں نرمی کی سفارش کی ہے اس مسئلے پر ووٹنگ آئندہ اجلاس میں ہوگی، اس کے علاوہ دیگر امور پر بھی غور کیا جائے گا۔

کویتی خبررساں ادارے "کونا” کے مطابق ارکان پارلیمنٹ نے سفارش کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مکمل امیون اسٹیٹس کے لیے ویکسین کی دو خوراکوں پر اکتفا کیا جائے اور ویکسین نہ لینے والوں پر عائد پابندیاں ختم کی جائیں۔

اس کے علاوہ ی ہبھی سفارش کی گئی ہے کہ سرکاری اداروں میں شہریوں کے داخلے کے لیے پی سی آر ٹیسٹ کی پابندی کی جائے۔

اسی طرح ایسے ممالک کے سفر کے لیے بھی پی سی آر ٹیسٹ کو کافی سمجھا جائے جو ویکسین نہ لگوانے والوں کو اپنے یہاں آنے کی اجازت دیے ہوئے ہیں۔

یہ بھی سفارش کی گئی ہے کہ ویکسین لگوانے والے بچوں اور ویکسین نہ لگوانے والوں کے درمیان کوئی فرق نہ کیا جائے۔ ارکان پارلیمنٹ نے باہر سے آنے والے کویتی شہریوں پر پی سی آر ٹیسٹ کی پابندی ختم کرنے کی بھی سفارش کی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں