تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

امیرکویت انتقال کرگئے

کویت : امیر کویت  شیخ صباح  الاحمد الجابر الصباح طویل علالت کے باعث کچھ دیر قبل جان فانی سے کوچ کرگئے۔

عرب خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خلیجی ریاست کویت کے امیر صباح الاحمد الجابر الصباح آج دوپہر 91 برس کی عمر میں امریکا میں  انتقال کرگئے، کویت کے سرکاری نشریاتی ادارے نے امیر کویت کی وفات کا اعلان کردیا۔

شیخ صباح الاحمد رواں برس جولائی میں علاج کی غرض سے امریکا منتقل ہوئے تھے، اس سے قبل ان کی کویت میں بھی سرجری کی گئی تھی۔

عرب خبر رساں ادارے کا کہنا  ہے کہ امیر کویت کی تدفین تک کویتی پرچم سرنگوں رہیں گے۔

خیال رہے کہ شیخ صباح الاحمد نے 2006 میں تیل کی دولت سے مالا مال عرب ریاست کویت کے امیر کا منصب سنبھالا تھا جبکہ اس سے قبل 50 برس سے ریاست کے خارجہ امور و پالیسیاں دیکھ رہے تھے۔

شیخ صباح الاحمد 1963 سے 1991 تک کویت وزیر خارجہ رہے جبکہ 1993 میں انہیں دوبارہ کویت کے وزیر خارجہ کا منصب سونپ دیا گیا جو 2003 تک انکے پاس رہا۔

توقع ہے کہ امیر کویت کے بعد ان کے 83 سالہ سوتیلے بھائی اور ولی عہد شہزادہ شیخ نواف الاحمد کو امیر کویت کا عہدہ سنبھالیں گے۔

واضح رہے کہ آل صباح گزشتہ 260 برس سے خلیجی ریاست کویت پر حکمرانی کررہے ہیں۔کویت دنیا کے ان چھ ممالک میں شامل ہے جہاں بڑے پہمانے پر تیل کے ذخائر موجود ہیں۔

Comments

- Advertisement -