پیر, مارچ 24, 2025
اشتہار

کویت نے تارکین وطن پر بڑی پابندی عائد کردی

اشتہار

حیرت انگیز

کویت نے بجلی، پانی کے بل ادا نہ کرنے والے تارکین وطن کے ملک چھوڑنے پر پابندی عائد کردی۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یکم ستمبر سے کویت میں بجلی، پانی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت نے لازمی قرار دیا ہے کہ تمام تارکین وطن کو ملک سے باہر جانے سے پہلے اپنے بجلی اور پانی کے بلوں کی ادائیگی کرنا ہوگی۔

تارکین وطن ٹرمینل ٹی 4 ادائیگاں ’میو پے‘ آن لائن پلیٹ فارم، سرکاری ای سروسز کے ساحل ایپ یا کویت انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے کسٹمبر سروس آفس کے ذریعے بھی کرسکتے ہیں۔

گزشتہ ہفتے کویتی وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ تارکین وطن کارکنوں کو کویت چھوڑنے سے پہلے تمام بقایا جات کو ادا کرنا ہوگا چاہے روانگی کا مقصد کچھ بھی ہو۔

اس فیصلے کا نفاذ ایکٹ 17 (1959) اور ایکٹ 67 (1976) پر مبنی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق تارکین وطن کی واجبات کی ادائیگی کے لیے بین الاقوامی ایئرپورٹ سمیت مختلف زمینی، سمندری اور فضائی سرحدوں پر سینٹرز قائم کیے گئے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں