ہفتہ, فروری 8, 2025
اشتہار

کویت : جعلی ڈاکٹر گرفتار، غیر قانونی ادویات برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

کویت : وزارت صحت کے عملے نے ادویات کے ذریعے لوگوں کا علاج کرنے والے جعلی ڈاکٹر کو گرفتار کرلیا، ملزم کے قبضے سے غیر قانونی ادویات بھی برآمد کی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کویت کے گنجان آباد علاقے فروانیہ میں ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے جو ڈاکٹر کے روپ میں گزشتہ کافی عرصے سے طبی سہولیات فراہم کرتے ہوئے لوگوں کا علاج کر رہا تھا۔

مذکورہ کارروائی کویت وزارت صحت کے تعاون سے پبلک اتھارٹی برائے افرادی قوت کی سربراہی میں مشترکہ سہ فریقی کمیٹی نے فروانیہ کے نواحی علاقے میں کی۔

پی اے ایم نے کہا کہ لیبر پروٹیکشن سیکٹر میں انسپکشن ڈپارٹمنٹ کی ٹیم نے وزارت صحت کے میڈیکل ڈرگس انسپکشن ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے لیبر قانون کی 5 خلاف ورزی کرنے والوں کو گرفتار کیا ہے جن میں گھریلو ملازمین بھی شامل ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اس مہم کے نتیجے میں لائسنس کے بغیر ذخیرہ شدہ ادویات کو بھی ضبط کیا گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں