پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

کویت: تارکین وطن کے فیملی ویزوں سے متعلق اہم خبر

اشتہار

حیرت انگیز

کویت کی پارلیمنٹ نے اجلاس کے دوران بزنس انوائرمنٹ امپروومنٹ کمیٹی کی جانب سے نجی شعبے میں ملازمت کرنے والے تارکین وطن کے لیے فیملی ویزوں کے اجراء کو معطل کرنے کے وزارت داخلہ کے فیصلے کے اثرات کے بارے میں مطالعہ کرنے کی درخواست کو منظور کر لیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے کویت کے آبادیاتی فریم ورک کی تشکیل نو کے لیے فیملی ریزیڈنس ویزوں کا اجراء تاحال معطل ہے۔ تارکین وطن کے لیے فیملی ویزے اگست 2022 سے معطل ہیں۔

وزارت داخلہ نے دسمبر 2022 میں بعض حالات میں پانچ سال سے کم عمر بچوں کے لیے فیملی ریزیڈنس ویزا جاری کرنا دوبارہ شروع کیا۔

- Advertisement -

کویت کی وزارت داخلہ نے فوری طور پر 14 ستمبر 2023 کو صحت کے شعبے میں طبی عملے کے طور پر کام کرنے والے غیر ملکیوں کی بیوی اور بچوں (15 سال سے کم عمر کے مرد اور 18 سال سے کم عمر کی بچیوں) کے لیے فیملی ریزیڈنس ویزا جاری کرنا دوبارہ شروع کر دیا ہے۔

دوسری جانب کویت کی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کئے گئے سخت احکامات کے بعد سوشل میڈیا اور مساج پارلرز کی آڑ میں جسم فروشی میں ملوث ہونے پر 49 مقدمات میں 159 غیر ملکیوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق فوجداری تحقیقات کے جنرل ڈیپارٹمنٹ نے اپنے محکمہ برائے عوامی اخلاقیات کے تحفظ کے ذریعے، احمدی اور فروانیہ گورنریٹس کے تحقیقاتی محکموں کے ساتھ جسم فروشی میں ملوث افراد کو گرفتار کرنے کے لیے تعاون کیا۔

فوجداری تحقیقات کے جنرل ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے سالمیہ، مھبولہ، حولی، سلویٰ اور فروانیہ میں غیر اخلاقی سرگرمیوں کو فروغ دینے والے مساج سینٹرزپر چھاپے مارے گئے۔

اسرائیل حماس جنگ بندی میں مزید ایک روز کی توسیع کردی گئی

یہ آپریشن عوامی اخلاقیات کو برقرار رکھنے اور مختلف علاقوں میں غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کے لیے حکام کی لگن کی عکاسی کرتا ہے۔ گرفتار افراد کو متعلقہ حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے، جہاں ان کے خلاف ضروری قانونی اقدامات کیے جائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں