جمعرات, مئی 22, 2025
اشتہار

کویت کا فیملی وزٹ ویزا حاصل کرنے کا آسان طریقہ

اشتہار

حیرت انگیز

کویت میں فیملی وزٹ ویزا حاصل کرنے کےخواہشمند افراد اس طریقہ کار پر عمل کرسکتے ہیں۔

خلیجی ملک کویت میں فیملی وزٹ ویزا کے لیے بیوی، بچے اور والدین کے لیے 400 دینار جبکہ بھائی، بہن کے لیے 800 دینار اور دیگر رشتے داروں کے لیے متعلقہ جوازات سے تصدیق ضروری ہے۔

درست پاسپورٹ جو کم از کم 6 ماہ کے لیے موثر ہونا چاہیے۔

نادرا پاکستان کی جانب سے رشتے داری کا ثبوت درکار ہوتا ہے جس میں بیوی کے لیے نکاح نامہ، بچوں یا والدین کے لیے فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ لازمی ہونا چاہیے۔

رشتے داروں کے لیے رشتے داری کا سرٹیفکیٹ، شہادت نکاح (عربی زبان میں) جو پاکستان ایمبیسی کویت اور کویت کی وزارت خارجہ سے تصدیق شدہ ہو۔

علاوہ ازیں اسپانسر کے سول آئی ڈی کی کاپی، ورک پرمٹ بھی ہونا چاہیے۔

جزیرا یا کویت ایئرویز سے ریٹرن فلائٹ کا ٹکٹ بک کروانا لازمی ہے، مکمل طور پر پرشدہ ویزا درخواست فارم بھی درکار ہوتا ہے۔

متعلقہ جوازات کی ہدایت کے مطابق ’میٹا‘ یا ’ساحل‘ ایپ کے ذریعے اپوائنمنٹ حاصل کرنا ہوگی، درکار دستاویزات کو متعلقہ جوازات میں جمع کروائیں۔

ویزا فیس تین دینار کی ادائیگی کے بعد ویزا حاصل کیا جاسکتا ہے جو عام طور پر ایک ماہ کے لیے موثر ہوتا ہے۔

اسپانسرز ایک حلف نامے پر دستخط کرے گا کہ وزٹ ویزا کو اقامہ میں منتقل نہیں کریں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں