تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

کویت نے فیملی وزٹ ویزے کا اجرا دوبارہ شروع کردیا

قاہرہ: کویتی حکام نے کورونا کی وجہ سے دو سال سے زائد وقفے کے بعد تارکین وطن کے لیے فیملی وزٹ ویزے کا اجرا دوبارہ شروع کردیا۔

گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق الرائے نے سیکورٹی ذرائع کا بتانا ہے کہ کویت بھر میں اقامتی امور کے محکمے آج سے دوبارہ اجراء کا آغاز کریں گے۔

پہلے ویزے انحصار کرنے والوں اور تجارت اور سیاحت کے لیے محدود تھے لیکن کابینہ کے حالیہ حکمناموں کے بعد تمام کورونا وائرس پابندیوں کو منسوخ کرنے کے بعد کویت میں رہائش پذیر غیرملکیوں کی فیملی کو وزٹ ویزے فراہم کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ عید الفطر کے کے موقع پر کویتی حکومت نے ملک میں انفیکشن میں واضح کمی کے بعد کورونا پابندیوں کو ختم کر دیا۔

ذرائع نے بتایا کہ فیملی وزٹ ویزوں کا دوبارہ اجرا سابقہ ضابطوں کے مطابق کیا جائے گا جس میں غیر ملکی خاندان کے سربراہ کی تنخواہ اور سیکیورٹی کی تصدیق کے بعد شامل ہیں۔

Comments

- Advertisement -
نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 6 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں