تازہ ترین

حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر فریٹ مارجن بھی بڑھا دیا

اسلام آباد: او ایم سی اور ڈیلرز مارجن کے...

حکومت کا دہشتگردی کے حالیہ واقعات کے بعد بڑے ایکشن کا فیصلہ

نگراں وفاقی حکومت نے دہشتگردی کے حالیہ تواتر سے...

میانوالی میں حملہ ناکام، 2 دہشتگرد ہلاک، پولیس اہلکار شہید

پنجاب کے ضلع میانوالی میں کنڈل پٹرولنگ پوسٹ پر...

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں...

دہشت گردوں، سرپرستوں اور سہولت کاروں کو بخشا نہیں جائے گا، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا...

فوڈ ڈیلیوری رائیڈرز ہوجائیں ہوشیار، خلیجی ملک کا اہم اعلان

کویت سٹی: خلیجی ملک کویت میں فوڈ ڈیلیوری رائیڈرز پر نیا قانون لاگو کرنے کی تیاریاں شروع کردی گئیں ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق کویت کی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ہوم ڈیلیوری کمپنیوں کے مالکان درج ذیل شرائط کی پابندی کریں۔

فوڈ ڈیلیوری دینے والے ڈرائیور کے پاس فوڈ اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ ہیلتھ سرٹیفکیٹ لازمی ہونا چاہیئے۔

گاڑی پر کمپنی کا اسٹیکر لازمی ہونا چاہیئے۔

ڈرائیور کی رہائش (ویزا) اسی کمپنی کا ہونا چاہیے جس کے لیے وہ کام کر رہا ہے۔

رائیڈر مکمل یونیفارم میں ملبوس ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:امارات کا گولڈن اقامہ: کون سے افراد اہل ہوں گے؟

وزارت نے متعلقہ کمپنیوں کے مالکان سے کہا ہے کہ وہ ہدایات اور ضابطے کے قوانین کی پابندی کریں اور جو بھی ان شرائط کی خلاف ورزی کرے گا اس کا لائسنس معطل کر دیا جائے گا اور اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ کویت کی وزارت داخلہ کے اسسٹنٹ انڈر سیکرٹری برائے ٹریفک اور آپریشنز امور میجر جنرل جمال الصیغ نے وزارت تجارت، کویت میونسپلٹی اور پبلک اتھارٹی برائے فوڈ اینڈ نیوٹریشن کے متعدد اسٹیک ہولڈرز سے ملاقات کی جس کا مقصد یکم اکتوبر 2022 سے ہوم فوڈ ڈیلیوری سروس کمپنیوں کے لیے ایک میکانزم کی تیاری کے لیے مشاورت کرنا تھا۔

Comments

- Advertisement -