اشتہار

کویت: قانون شکنی پر درجنوں غیر ملکی گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کویت میں قانون شکنی کرنے والے 107غیر ملکیوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے جن کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائی جارہی ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وزارت داخلہ نے 9 جعلی نوکرانیوں کے دفاتر کے خلاف کامیابی سے کارروائی کی اور العقیلہ، سلوی، فروانیہ، خیطان اور احمدی گورنریٹ میں رہائش اور کام کے قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 107 غیر ملکیوں کو حراست میں لے لیا۔

سرچ اینڈ انویسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ایک ایشیائی شہریت رکھنے والے باشندے کو گرفتار کیا گیا ہے، مذکورہ شخص نے اپنے رشتہ دار کے لیے ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے لئے حکام کو رشوت دینے کی کوشش کی۔

- Advertisement -

اس کے علاوہ ایک اور شخص، جس کے خلاف مفرور کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے تھے، کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔

انویسٹی گیشن اینڈ سیکیورٹی اوور سائیٹ سیکشن کی بہترین کوششوں کے باعث ایشیائی شہریت کے 9 افراد کوحراست میں لے لیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ جسم فروشی میں مصروف 3 خواتین کی نشاندہی کی گئی اور بعد ازاں انہیں مزید کارروائی کے لیے مناسب قانونی حکام کے پاس پہنچا دیا گیا۔

دوسری جانب کویت کے انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر مسافروں کے پک اپ سے متعلق خلاف ورزیوں پر پانچ افراد (3 غیر ملکی اور دو بدوؤں) کو حراست میں لے لیا گیا ہے جبکہ گرفتار تینوں غیر ملکیوں کو ملک سے ڈی پورٹ کرنے کے لیے اقدامات شروع کردیئے گئے ہیں۔

کویت کی وزارت داخلہ نے اپنے جنرل ٹریفک ڈیپارٹمنٹ کو انٹر نیشنل ایئرپورٹ سے مسلسل شکایات سامنے آنے پر کریک ڈاؤن کے احکامات جاری کئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں