تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

کویت: اقامہ منتقلی سے متعلق غیرملکی کارکنان کیلئے خوشخبری

:‌کویت سٹی : کویتی حکومت نے غیرملکی شہریوں کو تین سال کے بجائے 1 سال بعد ہی اقامہ منتقلی کی اجازت دے دی۔

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ کویت کی پبلک اتھارٹی برائے افرادی قوت کی جانب سے غیرملکی کارکنان کو اقامہ منتقلی کی بڑی سہولت سے نوازا ہے، کویتی محکمہ لیبر نے غیرملکی کارکنان اجازت نامہ جاری ہونے کے ایک سال بعد ہی دوسرے آجر (کفیل) کے نام منتقل کروانے کی اجازت دیدی جس کےلیے موجودہ آجر کی منظوری بھی لازمی ہوگی۔

خیال رہے کہ ماضی میں اقامہ (ورک پرمٹ) دوسرے کفیل کے نام منتقل کروانے کےلیے تین سال کا دورانیہ درکار ہوتا تھا۔

اس کے علاوہ ویزا کی منتقلی متعلقہ فہرست میں اندراج شدہ آجروں کے مابین ہوگی علاوہ ازیں پبلک اتھارٹی برائے افرادی قوت کے ذریعہ بقیہ شرائط و ضوابط پر عمل پیرا ہونا ضروری ہے۔

واضح رہے کہ پبلک اتھارٹی برائے افرادی قوت کی جانب سے مذکورہ فیصلہ کرونا کی وبائی صورتحال کے منفی اثرات کے باعث لیا گیا ہے۔

محکمہ لیبر کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کا مقصد غیرملکی ملازمین کی آجروں کے درمیان نقل و حرکت کو آسان بنانا ہے۔

Comments

- Advertisement -