تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

کویت، اقامہ یا ویزہ ختم ہونے والے تارکین کو مزید مہلت مل گئی

کویت سٹی: کویت کے وزارتِ داخلہ نے تارکین وطن کو مزید 20 روز کی مہلت دے دی۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق کویت کے وزارت داخلہ نے منگل کے روز مملکت میں مقیم تارکین وطن کے لیے اہم اعلامیہ جاری کیا جس میں اُن کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تیس نومبر تک اپنے اقاموں کی تجدید کروالیں بصورت دیگر انہیں ملک بدر کردیا جائے گا۔

وزارت داخلہ نے اُن تارکین کو بھی تیس نومبر کو ہر صورت کویت چھوڑنے کی ہدایت کی جو وزٹ ویزہ پر داخل ہوئے اور اب اُن کے ویزے کی میعاد ختم ہوچکی ہے۔

اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ تیس نومبر کے بعد ایسے تمام تارکین کے خلاف قانونی اقدامات کیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:کویت: قانون کی خلاف ورزیاں روکنے کے لیے بڑا قدم

یہ بھی پڑھیں: کویت کا اقامہ رکھنے والوں کے لیے بڑی خوش خبری

علاوہ ازیں وزارت داخلہ نے ستمبر سے نومبر تک توسیع حاصل کرنے والے غیر ملکیوں کو ہدایت کی کہ وہ بھی رواں ماہ کے آخر تک اپنے ویزوں میں ترمیم کروالیں۔

وزات داخلہ نے تمام کفیلوں اور آجروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے زیرکفالت افراد کی حیثیت میں ترمیم کروائیں اور وزارت داخلہ کی ویب سائٹ یا پھر رہائشی امور کے شعبے سے فارم حاصل کر کے کارکنان کی حیثیت تبدیل کروائیں۔

Comments

- Advertisement -