جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

کویت نے غیرملکیوں کے اقامے کیلئے نئی شرط عائد کردی

اشتہار

حیرت انگیز

کویت سٹی : کویتی کابینہ نے غیر ملکیوں کے اقامے کی تجدید سے قبل منشیات ٹیسٹ کروانے کی تجویز پیش کردی، تاکہ ملک میں منشیات کا استعمال روکا جاسکے۔

عرب خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خلیجی ریاست کویت میں وفاقی کابینہ کی جانب سے شادیوں، شہریوں کی ملازمتوں اور غیر ملکیوں کے اقامے کی تجدید کےلیے منشیات ٹیسٹ لازمی قرار دینے کی تجویز پیش کردی۔

کویتی حکام کا کہنا ہے کہ 10 برس کے دوران ریاست میں منشیات کے واقعات کی تعداد سترہ ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

- Advertisement -

کویتی حکام کا کہنا تھا کہ منشیات کے بڑھتے ہوئے استعمال کو صرف کوششوں سے ہی کم کیا جاسکتا ہے، جس کےلیے ہمیں ریاست میں رہنے والوں کے مخصوص ٹیسٹ کرنے ہوں گے تاکہ اس مصیبت سے چھٹکارہ حاصل ہوسکے۔

واضح رہے کہ منشیات ٹیسٹ عموماً جسم میں منشیات کی مقدار جانچنے کےلیے ہوتا ہے، جس سے منشیات کے استعمال کا تو پتہ لگایا جاتا ہے اور کھیلوں کے مقابلوں میں ممنوعہ ادویات کے استعمال کا بھی پتہ لگایا جاتا ہے۔

اس ٹیسٹ کےلیے میڈیکل اسٹاف پیشاب، تھوک، بال یا پسینہ کے نمونوں پر جانچ کرتے ہیں، جس سے منشیات کی موجودگی یا غیر موجودگی کا پتہ لگاتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں